Skip to content
Hikmah Noor
Surah 75 of 114 • 40 verses • Makki

سُوْرَةُ الْقِيَامَةِ

Surah Al-Qiyaama (The Resurrection)

Read with Urdu, English & Hindi meaning, transliteration and audio

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ ﴿1﴾

ہم کو روز قیامت کی قسم

وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ ﴿2﴾

اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے

أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ ﴿3﴾

کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟

بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ ﴿4﴾

ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں

بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ ﴿5﴾

مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے

يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ ﴿6﴾

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟

فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ ﴿7﴾

جب آنکھیں چندھیا جائیں

وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ ﴿8﴾

اور چاند گہنا جائے

وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ ﴿9﴾

اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں

10↗

يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ ﴿10﴾

اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟

11↗

كَلَّا لَا وَزَرَ ﴿11﴾

بےشک کہیں پناہ نہیں

12↗

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ ﴿12﴾

اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے

13↗

يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ﴿13﴾

اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے

14↗

بَلِ ٱلۡإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةࣱ‏ ﴿14﴾

بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے

15↗

وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ ﴿15﴾

اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے

16↗

لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦٓ ﴿16﴾

اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو

17↗

إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ ﴿17﴾

اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے

18↗

فَإِذَا قَرَأۡنَٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ ﴿18﴾

جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو

19↗

ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ ﴿19﴾

پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے

20↗

كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ ﴿20﴾

مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو

21↗

وَتَذَرُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ ﴿21﴾

اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو

22↗

وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ نَّاضِرَةٌ ﴿22﴾

اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے

23↗

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةࣱ‏ ﴿23﴾

(اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے

24↗

وَوُجُوهࣱ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةࣱ‏ ﴿24﴾

اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے

25↗

تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةࣱ‏ ﴿25﴾

خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے

26↗

كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِيَ ﴿26﴾

دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے

27↗

وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقࣲ‏ ﴿27﴾

اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے

28↗

وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ ﴿28﴾

اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے

29↗

وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ ﴿29﴾

اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے

30↗

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمَسَاقُ ﴿30﴾

اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے

31↗

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ ﴿31﴾

تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی

32↗

وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿32﴾

بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا

33↗

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ ﴿33﴾

پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا

34↗

أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰ ﴿34﴾

افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

35↗

ثُمَّ أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰٓ ﴿35﴾

پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے

36↗

أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَن يُتۡرَكَ سُدًى ﴿36﴾

کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟

37↗

أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةࣰ مِّن مَّنِيࣲّ يُمۡنَىٰ ﴿37﴾

کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟

38↗

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةࣰ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿38﴾

پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا

39↗

فَجَعَلَ مِنۡهُ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ ﴿39﴾

پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت

40↗

أَلَيۡسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧيَ ٱلۡمَوۡتَىٰ ﴿40﴾

کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

Arabic: Uthmani script. Urdu meaning: Fateh Muhammad Jalandhry • English: The Clear Quran, Dr. Mustafa Khattab • Hindi: Suhel Farooq Khan • Text via quran-api (fawazahmed0) • Recitation: Mishary Alafasy, Abdul Basit, Mahmoud Al-Husary, Maher Al-Muaiqly & Muhammad Al-Minshawi via EveryAyah — choose your reciter above. Translation audio: English (Sahih International, Ibrahim Walk) & Urdu (Shamshad Ali Khan) via EveryAyah; Hindi uses your device's voice reader and needs internet voices on some phones. Spoken translation wording may differ slightly from the displayed text. Educational content — not a fatwa. See methodology.

Reviewed • 2026-01-01Our methodology

سورة القيامة کے بارے میں

سورة القيامة قرآن کی سورت نمبر 75 ہے — 40 آیات، مکی سورت۔ اسے اوپر عربی متن کے ساتھ اردو، انگریزی اور ہندی ترجمہ، تلفظ اور آڈیو تلاوت کے ساتھ پڑھیں۔

سورتیں • قرآن

Tafsir summary

Resurrection: oaths of the Day, man’s excuses, and faces radiant or gloomy.

Key themes: Day’s certainty • Excuses • Faces

Summary: Hikmah Noor editorial. For rulings and detail see classical tafsir and consult scholars — our methodology.

Frequently asked questions

سورة القيامة میں کتنی آیات ہیں؟

سورة القيامة (Al-Qiyaama) میں 40 آیات ہیں اور یہ مکی سورت ہے۔

کیا میں سورة القيامة ترجمے کے ساتھ پڑھ سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ اس صفحے پر سورة القيامة کی ہر آیت عربی متن کے ساتھ اردو، انگریزی اور ہندی ترجمہ میں موجود ہے۔ ترجمہ بدلنے کے لیے آیات کے اوپر زبان کے بٹن استعمال کریں۔

کیا سورة القيامة کی آڈیو تلاوت موجود ہے؟

جی ہاں۔ کسی بھی آیت پر پلے دبائیں — 🎙 مینیو سے 5 قاریوں (Alafasy, Abdul Basit, Husary, Muaiqly, Minshawi) میں سے انتخاب کریں — یا مسلسل سننے کے لیے Play surah استعمال کریں۔ اردو اور انگریزی ترجمے کی آڈیو بھی ڈراپ ڈاؤن سے دستیاب ہے۔

سورة القيامة کس بارے میں ہے؟

Resurrection: oaths of the Day, man’s excuses, and faces radiant or gloomy. Key themes: Day’s certainty, Excuses, Faces.